جعلی فیس بک اکاؤنٹس پاکستانی انتخابات کے لیے خطرہ، مارک زکر برگ

واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان، بھارت اور برازیل سمیت کئی ممالک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے ہماری پہلی ترجیح سابقہ غلطی کو سدھارنا ہے کیونکہ جعلی اکاؤنٹس سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان، بھارت اور برازیل سمیت کئی ممالک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے ہماری پہلی ترجیح سابقہ غلطی کو سدھارنا ہے کیونکہ جعلی اکاؤنٹس سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر امریکی قانون ساز ادارے کانگریس کے اراکین کے سخت سوالوں کے جواب دیئے۔ فیس بک کے بانی نے تسلیم کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں موجود تمام مسائل اور غلطیوں کا ذمہ دار میں ہوں جنہیں ختم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

مارک زکر برگ نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ جعلی خبروں، انتخابات میں غیرملکی مداخلت، نفرت انگیز مواد، ڈویلپر پالیسیوں اور ڈیٹا پرائیویسی کی روک تھام کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا رہا ہے جنہیں ہم درست طریقے سے نہیں برت سکے جس پر نہایت افسوس ہے لیکن آئندہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

What do you think?

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ سے پریشان افراد کیلئے زبردست خبر

فیس بک کے بانی کا پرائیویٹ چیٹ اسکین کرنے کا اعتراف